دنیا

داعش کے خلاف عرب ممالک کے تعاون میں کمی پر امریکہ کو مایوسی

نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف عرب ممالک کے تعاون میں کمی پرمایوسی کا اظہار اور یمن پر حملوں میں اضافہ پر شدید تنقید کی ہے۔

اخبار کے مطابق ایک سال قبل امریکہ اور سعودی عرب نے ملکر شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ہوائی حملوں کا آغاز کیا اور داعش کے خلاف ایک نام نہاد اتحاد بھی تشکیل دینے کی کوشش کی لیکن اس اتحاد نے داعش کے خلاف کوئی خاص کارروائی نہیں کی بلکہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرکے ایک نیا محاذ کھول دیا ۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکہ داعش کے خلاف حملوں میں اکیلا رہ گیا ہے امریکی فضائيہ قطر اور ترکی کے ہوائی اڈوں سے داعش کے خلاف کارروائی کررہی ہے اخبار کے مطابق عرب ممالک نےداعش کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون میں کمی کرکے یمن کے خلاف ہوائي حملوں میں اضافہ کردیا ہے جس پر امریکی حکام کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ اخبار کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے تمام جنگی جہازوں کو یمن کے خلاف کارروائیوں پر لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے داعش کے خلاف کارروائی ماند پڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button