یمن

یمن پر سعودی جارحیت میں شدت/ بارش کی طرح بمبوں کی برسات

سعودی مزدوروں اور صیہونی کٹھ پتلیوں نے آج بروز پیر کو یمن کے کئی علاقوں پر بمبوں، میزائلوں اور کلسٹر بمبوں سے حملے کر کے کئی افراد کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق صنعا کے شمال مشرق میں واقع ’’نھم‘‘ شہر کو سعودی لڑاکا طیاروں نے دو مرتبہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
اس ٹی وی چینل نے کہا: سعودی امریکی جنگی طیاروں نے شہر سحار پر کلسٹر بمبوں کی برسات کی جبکہ الطلح کے علاقے میں کی گئی بمباری میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یمنی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سعودی جنگی جہازوں نے جبل ھیلان علاقے کو تین مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ایک مسجد اور ایک گھر پر بھی بمباری کی گئی۔۔
المسیرہ ٹی وی نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب نے الغور علاقے پر میزائیل سے حملہ کیا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سعودی جنگجوؤوں کے ہاتھوں تاہم شہید ہوئے یمنیوں کی تعداد ۱۳ ہزار ہو چکی ہے جبکہ ۲۰ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثر عام شہری، عورتیں اور بچے شامل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button