عراق

الرمادی عنقریب آزاد ہو جائے گا: عراقی آرمی چیف

السومریہ نیوز کے مطابق عراقی فوج کے سربراہ عثمان الغانمی نے الرمادی کی عنقریب آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق آپریشن پر عمل درآمد دہشت گردوں کی شکست کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسری جانب عراق کے مغرب میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ نے بمباری کی ہے جس میں کم از کم نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادھر صوبہ دیالی کے پولیس کمانڈر جاسم السعدی نے بھی کہا ہے کہ عراقی فورسز نے بعقوبہ کے مشرق میں اسی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تلال حمرین کے علاقے میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انھیں تباہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران داعش کے ہتھیاروں اور غذائی اشیا کا ذخیرہ تباہ ہو گیا ہے اور بہت سے بم اور دھماکہ خیز مواد کی ایک بڑی مقدار فورسز کے ہاتھ لگی ہے۔ دریں اثنا البدر تنظیم کے ایک سینیئر عہدیدار بدر صادق الحسینی نے بھی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجی اور اس کے قریب واقع آئل ریفائنری کے علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کی کارروائی کے دوران اب تک تیس سے زیادہ سرنگوں کا پتہ لگایا گیا ہے۔ عراق کے نائب صدر اسامہ النجیفی نے بھی کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات میں ثبات و استحکام کی حفاظت کرنے اور کردوں کے درمیان اختلافاتی مسائل کو داعش کے خلاف جنگ کے اختتام تک ملتوی کرنے پر زور دیتے ہوئے نینوا کی آزادی کے آپریشن اور اس علاقے کے داخلی حالات کا جائزہ لیا

متعلقہ مضامین

Back to top button