پاکستان

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی سخت آپریشن کیا جائے،علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ نا ظرعباس تقوی نےڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اعلامیہ کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے علامہ نا ظرعباس تقوی نے کہا کہ سا نحہ جیکب آباد جیسے واقعات عوام میں بے چینی کا سبب بن رہے ہیں ،میٹنگز میں حساس اضلاع کی نشان دہی کر نے کے باوجود سکیورٹی کے انتظامات دیکھنے میں نا قص نظر آئے، دہشت گردی کے مراکز اور وہ افرا دجو د ہشت گردی اور دہشت گردو ںکو سہولت فراہم کرتے ہیں اُن کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے محرم الحرام کی مجموعی سکیورٹی کے انتظامات پر انہوں نے ڈی ،جی رینجرز کے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button