پاکستان

پاکستان ائر فورس نے دہشتگردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، ایئرچیف

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ 18 ماہ میں پاکستان ائر فورس نے دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، دنیا کے ایئرفورس حکام نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

ايئر چیف مارشل سہیل امان نے دبئی میں 7ویں ائیر چیف کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، ائیر چیف کانفرنس میں ، 20 سے زائد ممالک کی ائیر فورس کے افسران اور ائیر چیف شرکت کر رہے ہیں۔بین الاقوامی ائیر کانفرنس میں ، پاکستان ائیر فورس کے سربراہ چیف مارشل سہیل امان اور دیگر پاک فضائیہ کے حکام بھی شریک ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ائیر فورس کمانڈر میجر جنرل ابراہیم کا کہنا تھا کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں باغیوں کے خلاف کامیابی آپریشن جاری ہے، متحدہ عرب امارات کو کوئی خطرہ نہیں مگر خطہ تنازعات کا شکار ہے۔

امریکی کمانڈر یو ایس ائیر فورس، سینٹر کمانڈ چارلس کیو براؤن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دہائی میں گذشتہ دہائی کے مقابلے میں مختلف چیلنجز درپیش ہیں ،ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد خطہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button