مذاکراتی عمل کو بشار اسد کے مستقبل سے نہ جوڑا جائے،بان کی مون
بان کی مون نے اسپین کے اخبار المونڈ سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ شام سے متعلق مذاکراتی عمل نے خود کو صدر بشاراسد کے سیاسی مستقبل سے الجھا لیا ہے جو قابل قبول نہیں ہے –
انہوں نے کہا کہ بشار اسد کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام کو کرنا ہے – اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہاکہ شام کی حکومت کا اصرارہے کہ حکومتی معاملات میں بشاراسد کا کردار ہر حال میں باقی رہے لیکن مغربی ملکوں کا کہنا ہے کہ شام کے سیاسی نظام میں بشاراسد کی کوئی جگہ نہیں ہے –
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ بحران شام کو تین سال سے زیادہ کا عرصہ گذر گیا ہے اس عرصے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ شامی باشندے مارے گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ تیس لاکھ شامی باشندے بے گھر ہوچکےہیں – ان کا کہنا تھا کہ شام کی بنیادی شہری تنصیبات اسکول اسپتال اور دیگر ادارے تباہ ہوچکےہیں –
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا یہ بیان شام سے متعلق ویانا اجلاس کے ایک دن بعدآیا ہے –