پاکستان

دہشت گردی، فرقہ واریت اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مل کر جدوجہد کریں، علامہ حسن ظفر نقوی

معروف عالم دین  علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دین اسلام امن و محبت، سلامتی اور روادری کا درس دیتا ہے لیکن بعض عناصر دین کے نام پر فساد برپا کر کے مسلمانوں کو دست و گریباں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے پورے ملک میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ مسجد و امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ مجلس شہادت سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک زلزلہ سے بری طرح متاثر ہے ہمیں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی اور کوشش کرنا ہوگی کہ یہاں سے دہشت گردی، فرقہ واریت، بدعنوانیاں اور فتنہ و فساد کا خاتم ہو، یہی درس کربلاء ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں اور حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ پر امن فضاء قائم ہو اور ایک اچھا معاشرہ تشکیل پا سکے جس میں تمام طبقات آزاد ہوں اور دہشت گردی بدامنی کی فضاء ختم ہوسکے لہٰذا ہمیں حسینی ؑ فکر و فلسفے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح بھی کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button