عمل کی حقیقت کو ہر شخص نہیں پہچان سکتا،مولانا ابو طالب طباطبائی
بزم حسینی کے زیراہتمام خالدینا ہال میں محرم الحرام کی مجلس سے بعنوان ’’ولایت الہٰیہ‘‘ خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو طالب طباطبائی نے کہا کہ قبر اور قیامت میں ہر چیز اپنی دکھائی جائیگی یعنی جو کام انسان نے اچھا یا برا اس دنیا میں انجام دیا ہوگا قرآن کے مطابق اس کام کا حقیقی چہرہ ہمارے سامنے آ جائے گا، سوال یہ ہے کہ اس کام کی حقیقت کو کیسے پہچانا جائے کیونکہ عمل کی حقیقت کو ہر شخص نہیںپہچان سکتا ۔خالق دینا ہال میں عشرہ محرم الحرام کی یہ مجلس بزم حسینی کے زیر انتظام منعقد کی جارہی ہیں جو کہ 10محرم تک جاری رہینگی۔ –








