مومن وہ ہے جو اللہ پر ایمان لائے ،علامہ طالب جوہری

19 اکتوبر, 2015 00:00

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری نے کہا ہے کہ اسلام اچھی باتوں کا درس دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے جو نفس کو اچھا بنا لے گا وہ کامیاب ہو جائے گا۔امام بارگاہ شہدا کربلا میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان جب دنیا میں آتا ہے تو وہ کسی نہ کسی کا محتاج ہوتا ہے ۔قرآن پاک میں زکوٰۃ دینے کا حکم ہے یہ نظام غریبوں کے لئے پر ور دگار نے رائج کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ نے انگوٹھی زکوٰۃ میں دی تھی ۔حضورﷺ جب نماز پڑھ رہے تھے اور حضرت امام حسین ؓ ان کی پشت پر بیٹھ گئے تو حضورﷺ نے اپنا سجدہ طویل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مومن وہ ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور کبھی شک نہ کرے ۔

2:34 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔