پنجاب بھر میں ہزاروں عزاداروں کا عزاداری کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکل آئے

19 اکتوبر, 2015 00:00

پنجاب بھر میں ہزاروں عزاداراں سید الشہداء نے صوبے کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر نواز و شہباز شریف حکومت کی جانب سے عزاداری امام حسین کو ضلعی سطح پر محدود کرنے، جلوسوں کے پرمٹ معتل کرنے، لاوڈ اسپئکر ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزاداری میں روکاوٹ پیداکرنے اور ذاکرین کی مجالس پڑھنے پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور،قصور،راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر پنجا ب کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوئے جس میں عزاداران سید الشہیداء  نے شرکت کی۔

لاہور میں مرکزی احتجاج لاہور پریس کلب کے باہر منعقد ہوا جہاں پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں ،ذاکرین اور ماتمی انجموں کے سربراہوں نے پنجاب حکومت کی عزاداری کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، جبکہ عزاداروں نے لاہور پریس کلب کے سامنے ماتمی دستوں کے ہمرا ہ ماتم داری کرکے پنجاب کی سعود نواز حکومت کو یہ پیغام دیا کہ عزاداری سید الشہداء سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا لہذا حکومت مکر و فریب  کے ذریعے بلاجواز عزاداری کو محدود کرنے کی تکفیری پالیسی سے باز آجائیں ورنہ ملک پاکستان کی ہر سڑک پر عزداری برپا ہوگی جو تمھارے حکومتی اعوان کو ہلادے گی۔

10:01 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔