پاکستان

ہادیان برحق کو انسانوں کی رہنمائی کیلئے بھیجا گیا ،علامہ حسن ظفر نقوی

معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہادیان برحق کو انسانوں کی رہنمائی کیلئے بھیجا گیااور حضرت آدم ؑسے لیکر خاتم النبینﷺ تک آنیوالے نبیوں ؑ نے انسانیت کی رہنمائی کی، اسلامک ریسرچ سینٹر میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے فلاح انسانیت کیلئے جہاد کیا اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو اسلام کےحقیقی پیغام سے آگاہ کر کے اسلام کے سنہری اصولوں اور فکر و فلسفے کو رہتی دنیا تک کیلئے زندہ و جاوید کردیا، باطل قوتیں اس ہادی اور دین کے رہبرکو راستے سے ہٹانے کیلئے ہر وقت کوشاں رہیں اور بالآخر میدان کربلاء میں امام حسین ؑ کو شہید کردیا گیا۔جس کے بعد یہ قوتیں سمجھ رہیں تھیں کہ ہم کامیاب ہوگئے ،لیکن اصل کامیابی امام حسینؑ کو ہی نصیب ہوئی اور دین اسلام اور شریعت محمدیؐ آج بھی اپنی اصل شکل میں زندہ ہے ۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button