پاکستان

مجلس وحدت کی وزیر اعلیٰ ہاوس پر احتجاج کی دھمکی حکومت نے لاوڈ اسپیکر ایکٹ میں ترمیم کی ہدایت جاری کردی

حکومت سندھ نے متعلقہ اداروں کو لاوڈ اسپیکر ایکٹ میں ترمیم کی ہدایت جاری کردی ہیں ،اطلاعات کے مطابق عزاداری سید الشہداء کی مجالس میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر رینجر ،پولیس و متعلقہ اداروں کی جانب سے بانیانان مجالس مسلسل تنگ کیا جارہا تھا، جس پر مجلس وحدت مسلمین نے حکومت سندھ کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاوس پر احتجاج کرنے کی دھمکی دی تھی جبکہ آج مرکزی مجالس عزا کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کی کال بھی دی گئی تھی، جس پر حکومت سندھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لاوڈ اسپیکر ایکٹ میں فوری ترمیم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

تاہم عزاداری کے انعقداء میں زیادتیوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم نے کل نشترپارک کی مرکزی مجلس عزا کے بعد نمائش چورنگی پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

1.jpg

2.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button