لبنان

عاشورا، فرائض کی ادائیگی کی بہترین مثال ہے: حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جمعہ کی رات جنوبی بیروت کے شہر ضاحیہ کے سیدالشہداء کمپلکس میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا نیز امام حسین علیہ السلام اور جناب زینب سلام اللہ علیھا کی فداکاریاں انسانوں کے تعلق سے اپنے فرائض کی ادائیگی کی سب سے بہترین مثال اور نمونہ ہیں-

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسلام اور رسول اسلام کی امت کو نجات دینا، اور اس حاکم کے مظالم اور جرائم کا پردہ فاش کرنا جو دسیوں سال سے مسلمانوں پر حکمرانی کر رہا تھا امام حسین علیہ السلام کے جملہ مقاصد میں شامل تھا اور آپ نے اپنی شہادت کے ذریعے اس ہدف کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا-

انہوں نے کہا کہ سامراج کی سازش یہ ہے کہ ایک قوم کو مختلف قوموں میں تقسیم کردیا جائے اور اسی سبب سے دشمن اور سامراجی عناصر نے گذشتہ کئی برسوں سے اب تک، عالم اسلام میں سافٹ وار پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے-

سید حسن نصرا للہ نے کہا کہ سافٹ وار کے مختلف مراحل ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ عرب اور اسلامی ملکوں کے عوام سے ذمہ داری کے احساس کو سلب کیا جائے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آج مسلمانوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ جس جگہ بھی ہوں انسانی عظمت و وقار کے حصول کے لئے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button