مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں مزید تین فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے تین فلسطینیوں کو بیت المقدس اور تل ابیب میں گولی مارکر شہید کردیا ہے۔ صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی صیہونیت مخالف کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ ادھر غزہ سے اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے وسط میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں دس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ بیت حانون گزرگاہ میں بھی صیہونیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں دسیوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے منگل کی رات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بیس سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کی رات کو غرب اردن کے مختلف شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور فلسطینیوں کو زد و کوب کیا نیز اکیس فلسطینیوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک تیس سے زیادہ فلسطینی ، صیہونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں فلسطینیوں کوصیہونی فوجیوں نے اس دوران زخمی اور گرفتار کیا ہے۔

دوسری طرف انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک ہونے والی صیہونیت مخالف کارروائیوں میں سات صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اکتوبر کے اوائل میں شروع ہونے والی انتفاضہ قدس کے دوران اب تک سات صیہونی ہلاک اور سو زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button