پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں پر بھکر داخلے پر 70 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی

بھکر کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام میں نقص امن کے بہانے 24 شیعہ علمائے کرام اور ذاکرین پر 70 روز کے لیے ضلع کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈی سی او بھکر کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق جن علماء پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ومسئول مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم علامہ اصغرعسکری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر رہنما شامل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button