عراق

عراق:4 فریقی اتحاد کے انٹیلیجنس سینٹر کی نشاندھی پر داعش کے مراکز پر فضائی حملے

عراق میں چارفریقی اتحاد کے انٹیلیجنس سینٹر کی نشاندھی پر داعش کے مراکز پر فضائی حملوں کا آغاز ہوگیا ہے

بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ عراقی فضائیہ نے منگل سے چار فریقی اتحاد کے انٹیلیجنس سینٹر کی نشاندھی پر داعش کے مراکز پر بمباری کا آغاز کردیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین حکیم الزاملی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مذکورہ انٹیلیجنس سینٹر ، ایران، عراق ، روس اور شام کے چھے اراکین پر مشتمل ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عراق میں اس سینٹر نے تقریبا ایک ہفتے سے کام شروع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button