مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے دہشتگرانہ کارروائیوں کے خلاف فلسطینی خواتین کا مظاہرہ

فلسطینی خواتین کی ملک گیر یونین نے غزہ میں مظاہرے کرکے قدس اور مسجد الاقصی سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حالیہ دہشتگرانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پترا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خواتین کی یونین نے غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کرکے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان ظالمانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے ان مظاہروں میں مختلف سماجی اور خواتین کی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور جنیوا کے چوتھے کنونشن پر دستخط کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے غاصب اسرائیل کو انسانی حقوق کے چارٹر اور اس سے متعلقہ دیگر قوانین نیز جنیوا کے چوتھے کنونشن پر عمل درآمد کے لئے مجبور کریں۔

فلسطینی خواتین کی یونین کی مرکزی عہدیدار آمال حمد نے اس اجتماع میں عالمی اداروں بالخصوص سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کووہ فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button