یمن

امریکہ،اسرائیل اور آل سعود انسانیت کے دشمن ہیں

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی جماعت انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل نے چند دن پہلے میزائلوں کی ایک بڑی مقدار سعودی عرب کے علاقے عسیر کے فوجی اڈے خمیس مشیط پر منتقل کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہے ۔

سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے موجودہ نظام کی بنیاد سامراج نے رکھی ہے اور یمن کے عوام حق پر ہیں لہذا اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ وہ اپنی عزت، وقار ،خودمحتاری اور کرامت کو قربان کردیں۔

سید عبدالملک الحوثی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ جسطرح ہمارے اباؤ اجداد نے غاصبوں کو اپنی سرزمینوں سے باہر نکالا اور لبنانیوں نے اسرائیلیوں کو لبنان سے اور عراقیوں نے امریکیوں کو عراق سے نکال باہر کیا ہے ہم بھی سامراج کو یمن سے نکال کر دم لیں گے ۔

انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے حج کے موقع پر سعودی حکام کی بد انتظامی اور نااہلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آل سعود حج اور مکہ و مدینہ کے تقدس سے غلط استفادہ کررہی ہے اور اسے حج کے نام پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے بہت بڑی آمدنی ہوتی ہے لیکن ظاہر یہ کرتی ہے کہ وہ ان مقدس مقامات کی خدمت کرتی ہے۔

انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے آل سعود کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کی کارکردگی اور اسرائیل کے حوالے سے اسکے رویے کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ آل سعود اور غاصب اسرائیل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button