سعودی عرب

سعودی وزیر دفاع نے سعودی فوجیوں کو قتل کی دھمکی دیدی

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے یمن کے محاذ سے فرار کرنے والے سعودی فوجیوں کو شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار کرنے والے فوجیوں کو ہلاک کردیا جائےگا، حالیہ دنوں میں سعودی فوجیوں کا یمن میں بڑا جانی نقصان ہوا ہے جس کے بعد سعودی فوجی محاذ جنگ سے فرار کررہے ہیں۔

سعودی وزیر دفاع نے سعودی ذرائع ابلاغ کو بھی انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ محاذ جنگ پر مرنے والے سعودی فوجیوں کی تعداد بیان نہ کریں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن سرحد پر سنگین شکست کا سامنا ہے اور سعودی دربار میں وزیر دفاع کو ناتجربہ کار قراردیا جارہا ہے۔ سعودی دربار میں بادشاہ سلمان کی عدم توانائیوں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ سعودی بادشاہ سلمان کو نااہل ، ناکام اور نامراد قراردے رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button