سانحہ صفورا کے دہشتگرد داعش سے رابط میں تھے اور نظام خلافت کا نفاذ چاہتے تھے، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کراچی سمیت سندھ کی صورتحال پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چوہدری اسلم کو القاعدہ نے قتل کروایا ہے،سانحہ صفورا چورنگی کے ملزمان ملک میں خلافت کا نظام لانا چاہتے تھے، سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان 37اہم وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، گروہ سے اہم معلومات ملی ہیں جس کی بنا پر کارروائیاں کی جارہی ،پیر کو سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے غلام حیدر جمالی نے کہا کہ سانحہ صفورا کے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، سانحہ صفورا میں 25 رکنی گینگ ملوث تھاجن میں سے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے،سانحہ صفورا گوٹھ سمیت37اہم وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے، کراچی میں پکڑے جانے والے گروہ سے اہم معلومات ملی ہیں جس کی بنا پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔غلام حیدر جمالی نے سینیٹر رحمن ملک کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے روبرو موقف اپنایا کہ گروہ کا سربراہ کوٹری حیدر آباد کا عبدالعزیزنامی دہشت گرد ہے جس کا تعلق القاعدہ سے ہے جبکہ گزشتہ ایک سال سے داعش کیلئے کام کررہا ہے۔ دہشت گرد نے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو گروہ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔