دنیا

ماسکو: روسی سیکورٹی سروسی نے عالمی دہشتگرد تکفیری تنظیم داعش کا حملہ ناکام بنادیا

روسی سیکورٹی سروس کا کہنا ہے کہ داعش کے تربیتی یافتہ جنگجوئوں کی ماسکو کے ٹرانسپورٹ سسٹم پرحملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، انہوں نے مزید بتایا کہ فورسز نے چھاپہ مار کر داعش کے حامی گروپ کے جنگجوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان ضبط کر لیا دہشتگرد ماسکو کے پبلک ٹراسپورٹ سسٹم کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،تفصیلات کے مطابق روسی سیکورٹی سروس کا کہنا ہے کہ داعش کے تربیتی یافتہ جنگجوئوں کے حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، انہوں نے مزید بتایا کہ داعش کے حامی گروپ کے جنگجوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان ضبط کر لیا، دہشتگرد ماسکو کے پبلک ٹراسپورٹ سسٹم کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔میڈیا کے مطابق فورسز نے اتوار کو ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 3 جنگجوئوںکو گرفتار کر کے ا نکے قبضے سے دھماکا خیز مواد کی تیاری کا سامان بھی ضبط کر لیا ،حکام کے مطابق جس جگہ چھاپہ مارا گیا وہاں 6 سے 12افراد کی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں جن میں سے بعض کو شام میں تربیت بھی دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button