عراق

امریکہ کا روس کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے سلسلے میں بغداد حکومت پر دباؤ

امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف روس کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے سلسلے میں بغداد حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

عراق کے ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف روس کے ساتھ تعاون نہ کریں۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکہ اس بہانے سے بغداد حکومت پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے کہ روس کے فضائی حملے داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے کام میں مداخلت شمار ہوتے ہیں۔

اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ نے ایک سے زیادہ فوجی عہدیداروں یا سفارت کاروں کے ذریعے عراقی حکومت کو پیغام بھیجا ہے کہ روس کو دہشت گرد گروہ داعش پر حملوں میں شریک نہ کیا جائے۔

لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات نے بدھ کے دن عراقی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ امریکہ نے بغداد حکومت سے کہا ہے کہ وہ عراق میں داعش کے خلاف حملوں سے متعلق روس کی درخواست کا مثبت جواب نہ دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button