یمن

سعودی عرب نے ایک اور شادی کی تقریب کو خاک و خون میں غلطاں کردیا

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے بدھ کی رات کو یمن کے صوبے ذمار کے علاقے "سنبان” میں شادی کی ایک تقریب پر بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں تیئیس افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ ہفتے پیر کے روز بھی سعودی اتحاد نے المخا شہر کے نزدیک ایک دیہی علاقے میں شادی کی ایک تقریب پر ہوائی حملہ کیا تھا جس میں ایک سو اکتیس افراد شہید اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے تھے- سعودی عرب اور چند دیگر عرب ممالک امریکا کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ سے یمن کے خلاف ہوائی اور بحری حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں زیادہ تر اسپتالوں، اسکولوں، سروسز مراکز، دیگر بنیادی تنصیبات اور حتی عوام کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے- اب تک ان حملوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں- شہید ہونے والوں میں سیکڑوں عورتیں اور بچے شامل ہیں-
سعودی عرب، علاقے کے غریب ترین عرب ملک پر حملہ کرکے یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا اور یمن کے شہروں میں سیکورٹی فراہم کرنے والی عوامی تحریک انصاراللہ کو اقتدار سے دور رکھنا چاہتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button