کراچی: تکفیری ناصبی ڈاکٹر سمیت متعدد طالبان دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں اتوار کے روز پولیس کی جانب سے کئے گئے ایک اہم آپریشن کے نتیجے میں کراچی کے ایک سپتال کے تکفیری ڈاکٹر سمیت متعدد طالبان دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے،شیعت نیو زکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیا نگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی ایک اہم خبر میں پولیس ذرائع نے گذشتہ روز اتوار کو کراچی کے اسپتال زبیدہ میڈیکل سینٹر سے تکفیری ڈاکٹر سمیت متعدد طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر طالبان دہشت گردوں کی مدد کرنے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس مقابلوں سے فرار ہونے والے یا زخمی ہونے والے طالبان دہشت گردوں کا علاج معالجہ بھی کیا کرتا تھا، ذرائع کاکہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے مدد گار ڈاکٹر کا تعلق جماعت اسلامی پاکستان سے ہے۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم نے گذشتہ روز خفیہ معلومات ملنے پر بہادر آباد کے علاقے میں قائم زبیدہ میڈیکل سینٹر نامی اسپتال پر چھاپہ مار کر متعدد طالبان دہشت گردوں کو جبکہ ان زخمی طالبان دہشت گردوں کا علاج معالجہ کرنے والے مدد گا ر تکفیری ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے مزید بتایا ہے کہ پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ زبیدہ میڈیکل سینٹر میں کچھ طالبان دہشت گرد جو کہ زخمی حالت میں موجو دہیں کا علاج کیا جا رہاہے تاہم پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے زخمی طالبان دہشت گردوں سمیت معاون تکفیری ڈاکٹر کوبھی حراست میں لے لیا ہے۔
ایک اور پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی میں اس نوعیت کے مزید چھاپے بھی عمل میں لائے گئے ہیں اور ایسے طالبان تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو گذشتہ دنوں یا چند روز قبل متعدد مقامات پر دھماکے کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کو مختلف اسپتالوں سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کراچی میں تین مقامات پر پولیس اور خفیہ اداروں کی کاروائی عمل میں آئی ہے اور افواج پاکستان کے جاری آپریشن ضرب عضب میں زخمی ہو کر فرار کرنے میں کامیاب ہونے والے متعدد طالبان دہشت گرد کراچی پہنچے تھے تاہم خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے مختلف تین اسپتالوں میں کاروائی کی گئی اور زخمی طالبان دہشت گردوںکی بڑی تعداد کو حراست میں لیا گیا جبکہ جماعت اسلامی کے ادارے الخدمت سے تعلق رکھنے والے طالبان دہشت گردوں کے سہولت کار اور علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف نے بہادر آباد کے اسپتال سے گرفتار ہونے والے تکفیری ڈاکٹر اور زخمی طالبان دہشت گردوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زخمی طالبان دہشت گرد فاٹا کے علاقے میں جاری افواج پاکستان کے آپریشن کے نتیجے میں زخمی ہو کر فرار تھے اور کراچی پہنچے تھے جس کے بعد زبیدہ میڈیکل میں ان کا علاج جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی سرپرستی میں کیا جا رہاتھا۔
سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے تکفیری ڈاکٹر کا تعلق جماعت اسلامی پاکستان کے ونگ الخدمت سے ہے ، یاد رہے کہ شیعت نیوز نے ہمیشہ اس بات کو آشکار کیا ہے کہ جماعت اسلامی ایک ایسی جماعت ہے جو پاکستان میں کالعدم طالبان دہشت گردوں سمیت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور دیگر گروہوں کے لئے ماں کا کردار ادا کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ پاکستانی آج تک دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں۔