سانحہ منیٰ کے دباؤ کے بعد سعودی عرب نے زید حامد کو رہا کردیا

03 اکتوبر, 2015 00:00

سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے خود ساختہ تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب کی جیل سے رہائی مل گئی جبکہ وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے زید حامد کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

قاضی خلیل اللہ نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور حق کے حوالے سے بتایا ہے کہ زید حامد کو سعودی عرب کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے ابھی صرف زید حامد کی رہائی کی تصدیق کی ہے انہوں نے ان پر لگائے جانے والے چارجز کے بارے میں نہیں بتایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کے منیٰ سانحہ میں پاکستانیوں کی شہادت کے بعد پاکستانیوں کا غضہ ٹھنڈا کرنے کے لئے مجبوراً سعودی عرب نے زید حامد کو رہا کیا ہے۔

4:32 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔