پاکستان

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی "ولایت نور ہدایت” کنونشن کا آغاز ہوگیا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا44واں سالانہ ولایت نور ہدایت کنونشن کا آغاز تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقدپر لاہور کے مقام علی رضاآباد میں ہوگیا تین روزہ کنونشن کاآغازشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر اسکاﺅٹ سلامی سے ہواتقریب سے تنظیم کے مرکزی صدر تہور حیدری ،امامیہ چیف اسکاﺅٹ توقیر مہدی اور علامہ شبیر بخاری نے خطاب کیا مرکزی صدر نے ملک کے گوش و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں امامیہ جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان اس ملت کی امید اور مستقبل ہیں۔کنونشن کے انعقاد کا مقصد حقیقی سفیران ولایت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔

آئی ایس او نظام ولایت کا شعوری اور حقیقی سفر سال سے جاری رکھا ہوا ہے اور آئی ایس او کے نوجوان حقیقی پیروان سفیران ولایت ہیں مرکزی صدر تہور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان ہی قوم و ملک کی امید ہیں امامیہ نوجوانوں بصیرت ،اخلاص،مدیریت اور دشمن شناسی جیسی خصوصیات اپنا معاشرہ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں امامیہ چیف اسکاﺅٹ توقیر مہدی نے اسکاﺅٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امامیہ اسکاﺅٹس اپنے صلاحیتیوں کو درک کریں تو معاشرہ میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں زلزلہ ہو سیلاب یا ملت و قوم پر کوئی بھی مشکلات اسکاﺅٹس نے ہمیشہ ملک و قوم کے کےلئے اپنی خدمات کو پیش کیا ہے اور کرتے رہیں گے علامہ شبیر بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید زرائع ابلاغ سے مستفید ہوئے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اپنی توانائیوں کو صرف کریں انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی زندگیوں کو تعلیمات قرآن و سیر ت محمد و آل محمد سے متمسک کرکے تزکیہ نفس انجام دیں سکتے ہیں مرکزی صدر نے اسکاﺅٹس کے ہمراہ شہید ڈاکٹر کے مرقد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔

کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ نوجوان شریک ہیں جبکہ ان کے استقبال کے لئے ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں پر استقبالیہ کپمس قائم کر دئے گئے تعلیم و تربیت کے جزبے کو فروغ دینے کے لئے مختلف اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کا بھی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ کنونشن آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جبکہ کارکنان سابقین ڈاکٹرز ،انجنیئرز دانشور ،مذہبی سیاسی شخصیات کی آمد بھی جارہی گی جس میں جوان امید پاکستان کانفرنس بھی منعقد ہوگی

متعلقہ مضامین

Back to top button