پاکستان

سعودی عرب حج انتظامات کے لئے ایران اور مسلم ممالک سے مدد حاصل کرے، بلال قطب

معروف مذہبی اسکالر بلال قطب نے کہا ہے کہ ہم سب کو اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ سعودی عرب حج جیسے عظیم اجتماع کے انعقاد میں انتظامی طور پر ناکام ہوا ہے، اس کا واحد حل یہ ہے کہ ایران کو اور اس جیسے دیگر مسلم ممالک کو کہ جو عظیم الشان اجتماع کا تجربہ رکھتے ہیں ان کو حج کے معاملات میں شامل کیا جائے اور ایک ان ممالک کی کمیٹی بناکر کم از کم یہ تو طے کرلیا جائے کہ تیس لاکھ لوگوں کو ہینڈل کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ اور اگر یہ کمیٹی نہیں بن سکتی تو آئندہ یہ سوالوں کا جواب کون دیگا کہ جو ملک پانچ دنوں میں سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے کم از کم ایک ہزار افراد کی لسٹ نہیں بنا سکتا تو اس کو کیا یہ حق ہونا چاہیئے کہ وہ تیس لاکھ لوگوں کے انتظامات کرسکتا ہے۔

 

حج کے انتظامات کرنا سعودی عرب کے بس کی بات نہیں، آل سعود کو چاہئے کے ایران جیسے مسلم ممالک جہاں لاکھوں افراد کا اجتماع …

Posted by Shiite News Media Watch on Thursday, October 1, 2015

متعلقہ مضامین

Back to top button