زید حامد خیرت سے اور زندہ ہیں، اہلیہ کا ٹوئیٹر پیغام
پاکستان کے معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی سعودیہ عرب میں وفات کی خبروں کی انکی اہلیہ نے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعہ تردید کی ہے، انکا کہنا ہے کہ زید حامد زندہ ہیں اور خیرت ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں قید پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار کی موت کی خبریں گردش کررہی ہیں جسکی انکی اہلیہ نے تردید کی ہے۔
زید حامد پاکستان کے ایک معروف دفاعی تجزیہ نگار ہیں، انہیں چھ ماہ قبل سعودی فورس نے آل سعود مخالف نظریات رکھنے کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت زید حامد عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ میں موجود تھے۔ دھیاں رہے کہ آل سعود کا یہ وتیرہ ہے کہ حج اور مدینہ کی زیارات کے لئے آئے ہوئے اپنے ایسے زائرین جو سعودی مخالف نظریات رکھتے ہیں انہیں گرفتار یا اغوا کرلیے ہیں۔ حال ہی میں یہ خبریں بھی حاصل ہوئی ہیں کہ سانحہ منیٰ کی آڑ میں سعودی عرب نے کئی ایرانی سرکاری افراد اور پاسدران انقلاب کے اہم کمانڈروں کو بھی اغوا کرلیا ہے، جبکہ پاکستان کے ایک معروف شیعہ عالم دین علامہ غلام محمد فخر الدین بھی سانحہ منیٰ کے بعد سے لاپتہ ہیں۔










