مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی

سیکڑوں فلسطینیوں نے بدھ کے روز رام اللہ سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر مظاہرے کئے اور مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کی۔

مظاہرین مسجد الاقصی کے دفاع کے حق میں نعرے لگار رہے تھے۔

صیہونی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر پہلےآنسو گیس کی شیلنگ کی اور بعد ازاں ربر کی گولیوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں کے حملے کے جواب میں فلسطینیوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے تین ہفتے سے اسرائیلی فوجی اور صیہونی آبادکار مسجد الاقصی پرحملے اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button