ایران

آل سعود کو سانحہ منی کی ذمےداری قبول کرنی چاہئے: ممتاز سنّی عالم دین مولوی عبدالحمید

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر زاہدان میں اہل سنّت و الجماعت کے امام جمعہ مولوی عبدالحمید نے آل سعود حکومت کی جانب سے سانحہ منی کی ذمےداری قبول کئے جانے کو ضروری قرار دیا ہے۔

مولوی عبدالحمید نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار اعتماد کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ حج کے اعمال کی انجام دہی کے دوران سانحہ منی رونما ہونے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ سعودی عرب کے حکام کو حج کے ایام میں اپنے انتظامات کا جائزہ لینا چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے رکن پارلیمنٹ اور قروہ کے علاقے کے اہل سنّت کے نمائندے حامد قادر مرزی نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک حکومت کے طور پر حج کے انتظامات چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔
حامد قادر مرزی نے مزید کہا کہ آل سعود کی بدانتظامی کے پیش نظر حج کے انتظامات کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے ایک کونسل معین کی جانی چاہئے تاکہ اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button