سعودی عرب
اس سال حج کے حادثات کا ذمہ دار کون ہے اور کیوں؟
شعت نیوز۔مکہ مکرمہ میں کرین گرنے اور منیٰ میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد زخمی اور جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس سال مکہ کی سرزمین تمام مسلمان عالم کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
مکہ میں کرین حادثہ پیش آنے کے بعد سے ہی قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بعض لوگوں نے اسے ایک معمول کا حادثہ بتایا، بعض تجزیہ نگاروں نے اسے سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ قرار دیا۔
سانحہ منیٰ کے سلسلے میں بھی اسی طرح کی تحلیلیں سامنے آرہی ہیں، کوئی اسے قدرتی حادثہ بتا رہا ہے تو کوئی اسے سازش قرار دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں سچ ٹائمز تمام تحلیلوں کو جمع کرکے قارئین کی خدمت پیش کررہا ہے تاکہ اس سال مکہ میں پیش آنے والے حوادث کے سلسلے میں قارئین کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔