سعودی عرب

محمد بن سلمان کی وجہ سے سینکڑوں حاجی شہید ہوئے

شیعت نیوز۔لبنانی روزنامہ الدیار کے مطابق، سعودی ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کے میدان منیٰ میں آنے کی وجہ سے سینکڑوں حاجیوں کی جانیں چلی گئیں۔
روزنامہ الدیار کے مطابق، گرچہ سعودی حکام اس بات کی تردید کررہے ہیں کہ میدان منیٰ سے کسی سعودی عہدیدار کی گاڑی گزری ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ محمد بن سلمان 200 فوجیوں اور 150 پولیس اہلکاروں کے ساتھ کافی زیادہ تعداد میں گاڑیوں سے گزررہے تھے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور سینکڑوں حاجی پلک جھپتے ہی لقمہ اجل بن گئے۔
معتبر ذرائع اور بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کی گاڑیاں مخالف سمت سے بہت تیزی کے ساتھ منی کے میدان سے عبور کررہی تھیں جس کی وجہ سے اولاً تو حاجیوں کے میدان منیٰ سے نکلنے کے راستے کو بند کردیا گیا تھا اور دوسرے زیادہ رفتار سے گاڑی گزارنے کی وجہ سے حاجیوں میں دہشت پیدا ہوگئی اور بھگدڑ کا ماحول پیدا ہوگیا، نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے مجمع بےقابو ہوگیا اور لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے اور خطرناک حادثہ پیش آگیا۔
سعودی حکام اس حقیقت کو چھپانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں مگر محمد بن نائف نے حکم دیا ہے کہ اس حادثے کی حقیقت جاننے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button