یمن

جیزان میں یمنی فورس کی کارروائی، متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمن کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ جیزان کے علاقے میں کی جانے والی اس کارروائی میں کم سے کم چھے سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
یمن کی وزرات دفاع کے اعلامیہ کے مطابق اس کاروائی میں عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کو یمنی فوج کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔
یمن کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ پچھلے چار روز کے دوران سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں کم سے کم دو سو تیس بے گناہ یمنی شہری شہید ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت اور اس کے بعض اتحادی عرب ملکوں نے چھبیس مارچ سے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے دوران ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button