پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدمیں پاک فوج کے ہم قدم نظرنہیں آتی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں پاکستان ایئرفورس کے کیمپ پر تکفیری طالبان دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا وحدت ہاوس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ تکفیریت کا بھوت اب تک پاکستان کے جڑوں سے لپٹا ہواہے، پشاور میں شہید ہونے والے درجنوں اہل تشیع شہریوں کے قاتلوں کو سزاملتی تو آج پشاور میں دہشت گردی کا یہ سنگین واقعہ پیش نہ آتا، بڈھ بیرمیں فضائی بیس پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، پاک فوج ایڑیاں رگڑتے ، بلبلاتے ان سفاک قاتلوں پر شکنجہ مزید کسے،کسی بھی قسم کی کوتھائی،بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے،بے گناہ نمازیوں کو بے دردی سے نشانہ بنانے والے دہشت گرد اسلحے سے لیس ہونے کے باوجود بزدل تھے جنہوں نے نہتے نمازیوں پر پیچھے سے وار کیاعلامہ راجہ ناسر عباس جعفری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدمیں پاک فوج کے ہم قدم نظرنہیں آتی،پاکستان بالخصوص خیبرپختونخواہ کو درپیش دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج ، حکومت اور عوام کاایک پیج پر جمع ہونا ناگزیز ہے، پاک فوج جواں مردی کے ساتھ سرحدوں کے اندر اور باہرملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، آج کے اس سانحے میں بھی پاک فوج کے کیپٹن اسفندیار بخاری نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر فرنٹ لائن پر جام شہادت نوش کیا ہے،جسے ہم سلام پیش کرتے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین حملے میں شہید ہونے والے فوجی وسول شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکی شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button