القاعدہ ، ٹی ٹی پی ، گینگ وار اور کالعدم تکفیری تنظیموں کے 343دہشت گرد مارے گئے
کراچی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ ’’شیعت نیوز‘‘ نے حاصل کر لی ہے۔ اب تک مقابلوں میں 343 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ انکی مالی معاونت کرنے پر 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ 23 مدارس کی تلاشی لی جانی ہے جبکہ 5 کی لی جاچکی ہے جس میں نفرت انگیز مواد برآمد ہونے پر اس کے مہتمم کیخلاف مقدمے کا اندرج کر کے اسے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ کرائے کی لین دین کیلئے صحیح معلومات نہ دینے پر 39 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر تیار رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیموں کیخلاف اب تک9 ہزار958 سے زاید چھاپے مارے گئے،844سرچ آپریشنز کیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر گیارہ سو سے زائد کارروائیاں کی گئیں،717مقابلوں میں القاعدہ ، ٹی ٹی پی ، گینگ وار سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 343دہشت گرد مارے جبکہ 370دہشت گرد گرفتار کیے جاچکے ہیں، جن کے قبضے سے 1500 کلوگرام دھماکا خیز مواد جبکہ ایل ایم جیز اور ایس ایم جیز سمیت مختلف اقسام کے 5223 ہتھیار برآمد کیے گئے،دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں 4 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں،1407 غیر قانونی تارکین گرفتار کیے گئے جن میں سے 358ضمانت پر رہا ہوگئے۔ سندھ سائونڈ ریگولیشن ایکٹ کے تحت 1081مقدمات درج ہوئے، 559 افراد گرفتار، نفرت انگیز تقاریر پر 28 مقدمات درج جبکہ 12افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے 251مشتبہ افراد میں سے تاحال 122قانون کی نظروں سے غائب ہیں، جائیداد کی خرید و فروخت اور کرائے کی درست معلومات نہ دینے پر 39افراد گرفتارکیے جاچکے ہیں، نفرت انگیز وال چاکنگ کرنے پر 283مقدمات درج جبکہ 11افراد گرفتار کیے گئے،1270 رجسٹرڈ مدارس میں 705 غیر ملکیوں سمیت طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 94ہزارسے زاید ہے، غیر رجسٹرڈ 584مدارس میں 73236طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں موجود 23 مدارس کی تلاشی لی جانی ہے جبکہ سائٹ اور شاہ فیصل کالونی کے 5مدارس کی تلاشی کے دوران ایک میں سے نفرت انگیز مواد ملا جس پر مدرسے کے مہتم کو گرفتار کر کے اس کیخلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ –