لبنان

اسلامی ممالک حج کے امور چلانے کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں لبنان مسلم علماء

مسلم علماء کی انجمن کے سربراہ حسان العبداللہ نے بیروت میں مسلم ممالک کو حج کے امور چلانے کے لئے مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ دنیا کے تمام مسلم ممالک کی ملکیت ہے اور مسلم ممالک اپنی قوموں کی جان کی حفاظت کے لئے حج کے امور میں مداخلت کا حق رکھتے ہیں- حسان العبداللہ نے مکہ مکرمہ میں کرین گرنے کے حادثے اور اس میں خانہ کعبہ کے سیکڑوں زائرین اور حجاج کرام کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اندر حج کے انتظامات سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے- لبنان کے مسلم علماء کی انجمن کے سربراہ نے سعودی حکام پر حج کے ایام میں لا پرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ خانہ کعبہ کے اطراف میں تعمیرات کا کام جاری رہنے کے باعث حجاج کے لئے مختص جگہ چھوٹی ہے اور اس جگہ پر حجاج کے اکٹھا ہونے پر گذشتہ جمعے کو رونما ہونے والے حادثے جیسے کسی حادثے کے رونما ہونے کا امکان موجود ہے اور لاکھوں زائرین کی جان کو خطرہ لاحق ہے- گذشتہ جمعے کو خانہ کعبہ میں ایک کرین گرنے کے باعث سیکڑوں زائرین جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے- شیخ العبداللہ نے مزید کہا کہ حج کے امور چلانے کے لئے مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کی دیرینہ کوشش اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کی گئیں لیکن سعودی عرب نے اپنے اثر و رسوخ اور پیسے کے ذریعے اکثر اسلامی ممالک کو ان کا جائزہ لینے اور ان پر زور دینے سے روک دیا ہے – انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حج کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی علامت اور ہر طرح کے تعصب سے پاک ہونا چاہئے لیکن سعودی عرب کے مذہبی عہدیدار اس طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں گویا حرمین شریفین ان کی ملکیت ہے- شیخ العبداللہ نے کہا کہ آج اسلامی تعاون تنظیم کو چاہئے کہ اپنی سالانہ کانفرنس مکہ مکرمہ میں منعقد کرے اور وہاں مسلمانوں کے امور کی دیکھ بھال کرے اور ان کے مسائل حل کرے-

متعلقہ مضامین

Back to top button