مقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کےمسلسل حملے جاری

مسجدالاقصی کا دفاع کرنے والوں نے سیکڑوں صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا- ادھر صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی کے پاس ہی واقع ایک مسجد "مسجدالقبلی” کے دروازے بھی توڑ دیئے اور مسجد میں موجود اس مسجد کا دفاع کرنے والوں کی طرف آتشیں مواد اور آنسو گیس کے گولے داغے-
عینی شاہدین کے مطابق مسجدالاقصی پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملے اور ان کی طرف سے اس مسجد میں مختلف قسم کے فائرکریکرز پھینکے جانے کے سبب مسجد اور اس کے آس پاس دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں –
ادھر بیت المقدس کے گورنر عدنان الحسینی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کو زد و کوب اور ان کو گرفتار کرنے کا حکم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہوا ہے-
واضح رہے کہ منگل کو صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر لگاتار تیسری بار حملہ کیا ہے- اتوار کے روز مسجدالاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر ہونے والے صیہونی فوجیوں کے حملے میں سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button