سعودی عرب

سعودی عدالت نے ’’نمر‘‘ خاندان کے ایک نوجوان کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کر دیا

سعودی حکومت نے اس ملک میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایک اور شیعہ نوجوان کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ کے رہنے والے نوجوان علی بن محمد النمر کو تین سال پہلے اس وقت سعودی حکومت نے گرفتار کیا تھا جب وہ ابھی سن بلوغ کو بھی نہیں پہنچا تھا۔
علی بن محمد النمر، شیخ نمر باقر النمر کے بھتیجے ہیں جنہیں کئی سالوں سے سعودی جیل میں بند کر رکھا ہے اور سعودی عدالت کی جانب سے انہیں سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس نوجوان کا جرم صرف اتنا تھا کہ اس نے شہر عوامیہ میں ہوئے ایک مظاہرے میں پیشقدمی دکھائی تھی۔ نوجوان کے باپ نے سعودی عدالت کی طرف سے جاری جارحانہ حکم کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا یہ دعویٰ بالکل چھوٹا ہے کہ میرا لڑکا حکومت کے خلاف کسی مظاہرے میں پیش قدم رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میرے پیٹے پر یہ الزام اس وقت لگایا گیا جب وہ ابھی سن بلوغ کو بھی نہیں پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button