خانہ کعبہ میں کرین حادثہ کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے، اہم انکشاف
خانہ کعبہ میں ہونے والے حادثہ کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے، ابتک موصول ہونے والے شواہد اور انجینئرز کے بیانا ت کے مطابق خانہ کعبہ کی توسیع کے امور کے لئے لگائی گئیں دیوہیکل کرینوں کو حج کے دوران کعبہ کے احاط سے ہٹانے کا اندیہ انجینئرز نے ایک ہفتہ قبل دیدیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق خانہ کعبہ کی توسیع پر معمور انجینئرز نے ایک ہفتہ قبل سعودی حکومت کو کرین ہٹانے کا کہا تھا ،انکا کہنا تھا کہ حج کے دوران لاکھوں حاجیوں کی موجودگی کے سبب اور کسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے توسیع کا کام روک دیا جائے مگر سعودی حکومت نے کرین نہیں ہٹائیں توسیع جاری رکھنے کا کہا ۔
دھیاں رہے کہ دوران حج لاکھوں فرزندان اسلام حج کی ادائیگی کے لئے خانہ کعبہ کا رخ کرتے ہیں۔
گذشتہ روز ہونے والے حادثہ میں تقریباً 108 نمازی شہید ہوئے ہیں جبکہ 200سے زائد زخمی ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
حادثہ مکہ میں تیز طوفان اور آندھی کے سبب پیش آیا ، ایسا کہنا ہے مکہ کی انتظامیہ کا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی تصویروں کے مطابق آسمانی بجلی کو بھی گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔