عراق

مقتدیِ صدر نے یمن سے عرب امارات کے انخلاء کا مطالبہ کردیا

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے جمعرات کے دن کہا کہ اگر متحدہ عرب امارات کے فوجی مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کے لئے مارے جاتے تو یقینا ان کو شہید سمجھا جاتا لیکن افسوس کہ اب سامراج مسلمانوں اور عربوں پر غالب آ چکا ہے اور یمن کے عوام پر حملے کو قابل ف‍خر سمجھا جاتا ہے، ان کو بھوکا رکھنا اور ان کے بچوں کو قتل کرنا فریضہ اور فضیلت جانا جاتا ہے۔

مقتدی صدر نے متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالی کے حکم کے مطابق عمل کرے، اقوام سے متعلق اپنی ذمہ داری ادا کرے اورجلد از جلد یمن سے نکل جائے تاکہ امن کی جانب قدم بڑھایا جائے۔ عراق کے صدر گروہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اب ظالم کی حمایت بند کر دینی چاہئے اور اسے عوام، غریبوں اور مظلوموں کی حمایت کرنی چاہئے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت اس کے بعض اتحادی ممالک یمن کے بےگناہ افراد کے خلاف اپنی جارحیت کو قانونی ظاہر کرنے اور رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مارے جانے والے اپنے فوجیوں کو شہید قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button