پاکستان

دفاع وطن کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ،عون نقوی

ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا عون محمد نقوی نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے پوری پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ ہے اور ہم خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کرینگے،فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ دفاع وطن اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے منعقدہ مزاکرے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام طبقات کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک کی آزادی اور دفاع کیلئے تیار رہیں ،کیونکہ اس وقت ہم اندرونی و بیرونی خطرات میں گھیرے ہوئے ہیں اور ہمارا دشمن وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم میدان عمل میں آئیں اور ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے کام کریں ،تقریب سے حافظ سخاوت حسین حیدری،مولانا غلام علی عارفی ،علامہ جعفر رضاء،مولانا سرباز ،مولانا خلیل احمد کمیلی ،لخت حسنین زیدی،حکیم محمد احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button