دنیا

داعش کی تشکیل میں امریکی ہاتھ : ہندوستان میں شام کے سفیر

ہندوستان میں شام کے سفیر نے داعش دہشت گرد گروہ کو امریکہ کا پروردہ قرار دیا ہے

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں شام کے سفیر ریاض کمال عباس نے روزنامہ ہندو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ اس نتیجے پر پہنچا کہ دوسرے ممالک میں فوج بھیجنا اب کارگر نہیں رہا اسی لئے اس نے علاقے کے عرب ممالک کی حمایت سے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو جنم دیا-
ریاض کمال عباس نے کہا کہ شام کے دشمنوں کا اصلی مقصد اس ملک میں بحران پیدا کرنا، حکومت کا تختہ الٹنا اور شام کو غیر مستحکم کرنا ہے- نئی دہلی میں شام کے سفیر نے داعش میں ہندوستانی شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں شامی حکومت کی جانب سے خبردار کئے جانے کے باوجود دہلی حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہ دیئے جانے پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ سرکاری رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری موجود ہیں-

ریاض کمال عباس نے شام میں جنگ کے خاتمے کی راہ حل کے سلسلے میں کہا کہ اس بحران کا حل شامی عوام کے ہاتھوں میں ہے اور عوام کو مذاکرات کے ذریعے اس بحران کا حل تلاش کرنا چاہئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button