ایران

ایران کی مسلح افواج امریکہ کے فوجی آپشن کا دنداں شکن جواب دیں گی

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف حسین سلامی نے جمعرات کی صبح کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ولایت نامی وسیع و عریض پارک میں، "اقتدار ثاراللہ” سے موسوم رضاکار فورس بسیج کی فوجی مشقوں میں شریک پچاس ہزاربسیجیوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کیا-

حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے فوجی آپشن کا دنداں شکن جواب دیں گی- بریگیڈیر حسین سلامی نے کہا کہ ایران علاقے میں امریکیوں کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ، ایران کے خلاف کوئی غلطی کرے گا تو ایران کی مسلح افواج علاقے میں اس کے تمام سیاسی اور اقتصادی مفادات کو تہس نہس کردیں گی-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ چاہے معاہدہ ہو یا نہ ہو ایران کی علمی اور تکنیکی پیشرفت، عظیم اسلامی تمدن کے ایک مرکز میں تبدیل ہونے کی سمت رواں دواں ہے-

بریگیڈیر سلامی نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں مغربی طاقت کے زوال اور ساتھ ہی تمام اسلامی سرزمینوں میں اسلامی انقلاب کے خورشید کی چمک دمک کا مشاہدہ کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button