یمن

یمن کے دارالحکومت صنعا اورصعدہ پرسعودی لڑاکا طیاروں کے مزید حملے

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے خلاف اپنی جارحانہ کاروائیاں جاری رکھتےہوئے دارالحکومت صنعا اورصوبہ صعدہ پرمتعدد بارحملے کئےہیں۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے بدھ کی صبح یمن کے دارالحکومت صنعا میں الدیلمی ایئر بیس، بین الاقوامی ہوائی اڈے اور جبل النہدین کے علاقے پر متعدد بار بمباری کی ہے- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہرضحیان کو بھی متعدد بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-
صعدہ کے علاقے مفرق الطلح پر بھی دو مرتبہ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

گذشتہ روز بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پرمتعدد بار بمباری کی جس کے نتیجے میں بارہ شہری شہید اوردسیوں زخمی ہوگئے- یمن کے صوبہ مآرب کے علاقے جدعان پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں پچیس افراد شہید ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر اور ہادی منصورکو دوبارہ اقتدار میں لانے نیز تحریک انصاراللہ کو کمزور کرنے کے لئے چھبیس مارچ سے یمن کے خلاف اپنے فضائی حملوں کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

٭ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے جوابی حملے٭

سعودی حکومت کے حملوں کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی دستوں نے بھی ظہران عسیر نامی علاقے میں علب نامی فوجی اڈے ، جیزان کے علاقے میں حلاج نامی فوجی اڈے اور صوبہ طوال میں سرحدی سیکورٹی فورسیز کی ایک چوکی پر متعدد مارٹر گولوں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے-

سعودی عرب کی سائٹ 24 نے اس ملک کی پولیس کے حوالے سے لکھا ہےکہ صوبہ طوال کے جازان علاقے میں مارٹر گولے کے حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button