پاکستان
مفتی جعفر حسین کی تعمیری سوچ اور اعتدال پسندی مشعل راہ ہے،ساجد علی نقوی
علامہ ساجد نقوی نے کہا ہےکہ قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین نے عوام کے حقوق کیلئے جو جدوجہد کی وہ اپنی مثال آپ تھی ،اس جدوجہد میں پاکستانیات کا عنصر غالب رہا ،جبکہ شدت پسندی اور شر پسندی کی نفی موجود تھی۔یہ بات انہوں نے علامہ مفتی جعفر حسین کی 23ویں برسی کی مناسبت سے مرکزی سیکٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اعتدال اور اتحاد کو مد نظر رکھا اور داخلی اور خارجی مسائل پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام اور حقیقی جمہوریت کے عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ،کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام و بقاء کا راز ہمارا اتحاد ہے لہٰذا آپ نے اعتدال پسندی ،اتحاد اور یکجہتی ،صاف ستھری سیاست اور تعمیری سوچ کو فروغ دیا جو کہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔