مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے قتل عام میں بان کی مون "شریک مجرم” ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پچھلے سال اگست کے آخرمیں رفح کے مقام پر صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر قصور وار ہیں۔ انہوں نے جنگ بندی توڑنے کا الزام فلسطینی مجاھدین پرعاید کرتے اصل جنگی مجرموں کو تحفظ دینے کی کوشش کی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ قطر کے الجزیرہ ٹی وی پرنشر ہونے والی دستاویزی فلم میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اگست 2014 کے آخر میں عین جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے وقت سیز فائر کی خلاف ورزی اسرائیلی فوج نے کی تھی۔ صہیونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں ایک کارروائی میں القسام کے کمانڈر ولید توفیق مسعود شہید ہوئے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی وردی سے ملتی جلتی وردی پہن رکھی تھی۔ صہیونی فوجیوں کو یہ خدشہ پیدا ہوا کہ کارروائی میں لاپتا ہونے والے فوجی ھدار گولڈن مارا گیا ہے۔ اس کے انتقام میں صہیونی افواج نے جنگ بندی توڑتے ہوئے رفح پر وحشیانہ بمباری شروع کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 170 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button