ایران

یمنی عوام کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ خطیب جمعہ تہران

تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ یمنی قوم پر کسی جرم کے بغیر آل سعود کے شدید ترین حملے جاری ہیں۔ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے بحرین کے عوام پر آل خلیفہ کے حملوں کے بارے میں بھی کہاکہ اس ملک کے لوگوں کو صرف اس لئے فوجی حملے کا نشانہ بنایا جاتاہےکہ یہ لوگ اپنے تقدیر کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکا اور اس کے اتحادی عراق، شام اور یمن کی تقسیم کے خواہاں ہیں۔ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے حج اور سرزمین وحی میں ایرانی حجاج کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ حج دنیوی تعلقات توڑنے اور آخرت کی جانب ہجرت کرنے کا نام ہے۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے فلسطین کو اسلامی دنیا کا اصل محور قرار دیا اور حج کے موقع پر دہشت گرد گروہ داعش، امریکی اور برطانوی اسلام کی اصل حقیقت واضح طور پر بیان کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی کا کہنا تھا کہ سب کو اسلام کی رحمت اور مہربانی سے آگاہ اور حج کو اتحاد بین المسلمین کی زیادہ سے زیادہ تقویت کا باعث ہونا چاہئے۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے ایٹمی مذاکرات اور رہبر انقلاب اسلامی کے دانشمندانہ انتباہات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے دوران ہمیشہ بروقت متنبہ کیا۔ اور ان انتباہات کی بدولت حکومت نے ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں کامیابی حاصل کی جس کی قدردانی کی جانی چاہئے۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن پابندیوں اور ایٹمی معاہدے کے بعد ایران میں اثر و رسوخ حاصل کرنے اور ایرانی عوام کے درمیان اختلافات و بدگمانیاں پیدا کرنے کے درپے ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button