پاکستان

امریکہ کی سامراجی پالیسیاں دنیا میں بدامنی کا سبب بن رہی ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفٰی کا مطالبہ قوم کی آواز ہے۔ رانا ثناء اللہ کے ٹریبونل جج پر بے بنیاد الزامات قابل مذمت ہیں۔ کراچی میں اب وہی ہوگا جو فوج چاہے گی۔ فوج جہاں بھی گئی اپنا کام مکمل کیا۔ سول حکومت اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔ فوج پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کے عمل کو بھی ضرب عضب کا حصہ بنائے۔ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سارا بوجھ فوج پر ڈال رکھا ہے۔ سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے اربوں روپے کے قرضوں کی پائی پائی وصول کی جائے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے۔ کیا تمام آسائشوں، مراعات اور وسائل پر صرف اشرافیہ کا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران خاندان اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں۔ دھاندلی زدہ حکومت کی الٹی گنتی پھر شروع ہوگئی ہے۔ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ حکومت بجلی، گیس اور ٹیکس چوری پر قابو نہیں پاسکی، بھارت جنگ کے نام پر پاکستانی فوج کی توجہ منتشر کرنا چاہتا ہے۔ مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہوگا۔ امریکہ کی سامراجی پالیسیاں دنیا میں بدامنی کا سبب بن رہی ہیں۔ پاکستان میں وائٹ ہاؤس نہیں اسلام کا حکم چلنا چاہیئے۔ حکومت بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے کیلئے قومی حکمت عملی کا اعلان کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button