لبنان

لبنان: سکیورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان شدید لڑائی

جنوبی لبنان میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ عین الحلوہ میں اتوار کے روز سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان لڑائی میں ایک بار پھر شدت پیدا ہو گئی۔ اس لڑائی میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ لڑائی میں اس قدر شدت پیدا ہو چکی ہے کہ سیکڑوں پناہ گزین عین الحلوہ کیمپ کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ہفتے کے دن بھی اس پناہ گزیں کیمپ میں تعینات سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مسلح افراد کی لڑائی میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تقریبا اٹھارہ زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ عین الحلوہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب سے اہم کیمپ ہے اور لبنان میں پناہ حاصل کرنے والے چار لاکھ فلسطینیوں میں سے تقریبا ستّر ہزار فلسطینی اس کیمپ میں رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button