معروف عزادار ناصر عباس نے ذاکر اہل بیت (ع) جعفر جتوئی کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام سمیت عالمی اداروں کو خط لکھ دیا
شیعت نیوز( لندن) برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں رہائش پذیر معروف عزادار ناصر عباس نے معروف ذاکر اہل بیت (ع) غلام جعفر جتوئی کی رہائی کے لئے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور عالمی اداروں کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناصر عباس نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں توہین رسالت (ع) کے قانون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، جعفر جتوئی اتحاد و وحدت کی بات کرتے ہیں، برطانیہ میں بھی ان کے سامعین کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے لہٰذا عالمی ادارے اور وزیر اعلیٰ پنجاب ذاکر اہل بیت (ع) غلام جعفر جتوئی کو رہا کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے غلام جعفر جتوئی کو تو ہین رسالت کے جھوٹے مقدمے میں بلاجواز گرفتار کیا ہے، جس پر ان کے چاہنے والوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔









